LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف

سی سی ڈی آن لائن فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی

Web Desk

28 December 2025

حکومتِ پنجاب نے آن لائن اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائی کا اختیار کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام آن لائن فراڈ اور ڈیجیٹل جرائم میں تشویشناک اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آن لائن وارداتوں کے ذریعے معصوم شہری اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں، جبکہ تنخواہ دار اور کاروباری طبقہ ان ملزمان کا آسان ہدف بن چکا ہے۔ فراڈیے نہ صرف عام شہریوں بلکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض گروہ شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان جیسی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، تاہم متعدد واقعات میں مقدمات درج نہیں ہو پاتے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ سی سی ڈی ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی کرے گی۔

حکام کے مطابق آن لائن فراڈ کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنانے والے منظم گروہوں کی نشاندہی کے بعد ان کی جائیدادوں کی ضبطگی کے لیے بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ منشیات فروشوں کے خلاف سی سی ڈی کے حالیہ کامیاب اور تاریخی آپریشن کے بعد کیا گیا ہے، جس کے بعد حکومت نے ڈیجیٹل جرائم کے سدباب کے لیے بھی سی سی ڈی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔