پاکستان کی ثالثی نے دنیا کو امن کی جانب بڑھنے کا راستہ دیا: کینیڈین سیکرٹری آف سٹیٹ
Web Desk
20 August 2026
کینیڈین سیکرٹری آف اسٹیٹ جان زیروچیلی (Jean Zerochelli) نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے قیامِ امن کے لیے انتہائی مثبت، سفارتی اور قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ دنيا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی نے دنیا کو تصادم کے بجائے مذاکرات اور امن کی جانب بڑھنے کا بہترین راستہ فراہم کیا، جسے کینیڈا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
جان زیروچیلی نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان صرف ایک بڑی مارکیٹ ہی نہیں بلکہ جنوبی و وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان ایک اہم معاشی اور تجارتی راہداری ہے۔ انہوں نے کینیڈا اور پاکستان کے درمیان زراعت، ٹیکنالوجی، توانائی اور دیگر شعبوں میں روایتی تجارت سے آگے بڑھ کر طویل المدتی اقتصادی شراکت داری اور مشترکہ سرمایہ کاری پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے علاقائی استحکام اور امن و امان کے قیام کے لیے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی کاوشوں اور ذمہ دارانہ کردار کی بھی تعریف کی
متعلقہ عنوانات
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج
20 August 2026
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026
امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل
20 August 2026
شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
20 August 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان
20 August 2026