ضمنی انتخابات کی مہم ختم، کُل 13 حلقوں میں پولنگ ہوگی
Web Desk
21 November 2025
قومی اور صوبائی اسمبلی کے مجموعی طور پر 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ الیکشن قوانین کے مطابق آج رات 12 بجے کے بعد کوئی بھی جماعت یا امیدوار انتخابی مہم نہیں چلا سکے گا۔
قومی اسمبلی کے چھ حلقوں—این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد—میں ضمنی انتخابات اتوار کو ہوں گے۔
اسی طرح صوبائی اسمبلی کے سات حلقوں پی پی 98، پی پی 115، پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ میں بھی کل پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ وقت کے بعد انتخابی سرگرمیاں جاری رکھنا قانوناً ممنوع ہے اور اس حوالے سے کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان
7 September 2026
پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ
7 September 2026
مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں نیپرا کا فیصلہ اہم سنگِ میل ہے: اویس لغاری
7 September 2026
صومالیہ کا بحری قزاقی کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ
7 September 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
7 September 2026
پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت
7 September 2026
جناح ہاؤس حملہ کیس: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا 21 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
7 September 2026
سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی
7 September 2026