LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک امریکا نے کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، امریکی نائب صدر نائب وزیراعظم سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو سانحہ پمز: وفاقی پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، آئی جی اسلام آباد کو جمع آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی، ابراہیم عزیزی امریکی معیشت کیلئے تاریک مہینے آنے والے ہیں، ایرانی نائب صدر ایرانی قیادت اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد

بشریٰ انصاری کا فردوس جمال کے بیانات بپر سخت ردِعمل

Web Desk

27 April 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ساتھی اداکار فردوس جمال کے متنازع بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی دوسرے فنکاروں کی تضحیک کا حق حاصل نہیں۔
بشریٰ انصاری نے ایک وی لاگ میں فردوس جمال کے حالیہ بیانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ میں فردوس جمال کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن کسی کو بھی دوسرے فنکاروں کو برا بھلا کہنے کا حق نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں شاذ و نادر ہی کوئی اداکار کمزور ہوتا ہے، اس لیے ایسے بیانات دینے کی ضرورت نہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ فردوس جمال کو اپنی سوچ اور ذہنی کیفیت کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ منفی رویہ ناصرف دوسروں بلکہ ان کے اپنے بچوں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ فردوس جمال نے ایک پوڈکاسٹ میں مرحوم اداکاروں طلعت حسین، شفیع محمد، راحت کاظمی اور خیام سرحدی کے حوالے سے منفی تبصرے کیے تھے، جبکہ عابد علی مرحوم کی اداکاری پر بھی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ان میں سے کوئی اداکاری نہیں جانتا تھا۔
ان بیانات پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، خاص طور پر اس لیے کہ جن فنکاروں پر تنقید کی گئی وہ اس دنیا میں موجود نہیں۔