LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا افتتاح کر دیا

Web Desk

6 November 2026

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

افتتاح کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کو ادارے کے مختلف تعلیمی شعبوں، ریسرچ سہولیات اور فیکلٹیز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں چیئرمین پی پی پی نے سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ایگریکلچرل سائنسز اور قانون کی فیکلٹیز کا دورہ کیا اور تعلیمی انتظامات کا جائزہ لیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا قیام خطے کے کئی تاریخی تعلیمی اداروں جیسے سندھ یونیورسٹی اور قائدِ عوام یونیورسٹی کے سابق لاڑکانہ کیمپسز، شہید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو لا کالج کو آپس میں ضم کر کے عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ یونیورسٹی لاڑکانہ ڈویژن اور بالخصوص پورے سندھ کی تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔