LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا

ہمیشہ عوام دوست سیاست کی، بلاول بھٹو، بلوچستان میں 11ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

Web Desk

15 May 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں 11 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

کوئٹہ میں شعبہ صحت کے  منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام دوست سیاست کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ  پوری دنیا اس مشکلات کا دوچار ہے، اِن مشکلات کی وجہ سے معاشی مشکلات پیدا ہورہی ہیں، ہرانسان کو کبھی نا کبھی علاج کی ضرورت پرٹی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مفت اور معیاری علاج ہر پاکستان کا حق ہے، پسماندہ علاقوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، عوام تک صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے 11منصوبوں کا افتتاح کیا، عید کےبعد دوسرے منصوبوں کا افتتاح کروں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جائے، بلوچستان حکومت نے دو سالوں میں نا صرف منصوبے شروع کئے بلکہ مکمل بھی کئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایئرایمبولینس کی بلوچستان کوبہت زیادہ ضرورت تھی جس کےذریعےمریضوں کی ہنگامی منتقلی یقینی بنائی جائےگی۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ ٹراما سینٹر کوئٹہ میں دور دراز علاقوں سے ڈاکٹر آ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں، ٹراما سینٹر 150 بیڈز پر مشتمل ٹراما سینٹر میں مفت اور معیاری علاج ہوگا، محکمہ صحت بلوچستان میں اصلاحاتی اقدامات پر بے حد خوش ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کےحوالے سے سندھ کی کارکردگی باقی صوبوں سے بہتر ہے، سندھ جیسے صحت کے منصوبے بلوچستان میں شروع کرنا چاہتا تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر نظام صحت کی بنیاد ہے، کوئٹہ ٹراما سینٹر150بیڈ پر مشتمل ہے، ٹراما سینٹر کے افتتاح پر بہت خوش ہوں، اس ہسپتال میں پیپر لیس نظام  ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی آئی سی وی ڈی شروع کریں گے، صوبے مل کرکام کریں یہ وفاق کی اصل شکل ہے، پولیو ویکسی نیشن مہم شہید محترمہ نے اپنے دورمیں شروع کی، پاکستان اور صوبے کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو کام کے ذریعے جواب دے رہے ہیں۔