بھٹو پھانسی ریفرنس: جسٹس محمد علی مظہر کا تفصیلی نوٹ جاری
Web Desk
1 February 2026
ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے اپنی اضافی رائے میں ایک حل طلب سوال اٹھایا ہے کہ عدالت کی جانب سے توبہ کے اصول سے متعلق سوال آخر کیوں فریم کیا گیا۔
جسٹس محمد علی مظہر کے مطابق یہ بنیادی سوال پیدا ہوتا ہے کہ غیر منصفانہ اور جانبدار ٹرائل پر آخر کس نے یا کس کے لیے توبہ کرنی تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ مرحوم ارواح توبہ کے مخاطب تھیں جنہوں نے ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ سنا، یا وہ ججز جو اپیل اور نظرِثانی کی سماعت کرنے والے تھے۔
اضافی رائے میں مزید سوال اٹھایا گیا کہ آیا وہ بینچ توبہ کا مخاطب تھا جس نے اس سوال کو قابلِ سماعت قرار دے کر فریم کیا، یا پھر وہ بینچ ارکان جنہوں نے ریفرنس دائر ہونے کے کئی برس بعد اپنی رائے دی۔
جسٹس محمد علی مظہر کے مطابق اگرچہ یہ رائے واضح الفاظ میں ندامت کا اظہار نہیں کرتی، تاہم اس میں کسی حد تک پشیمانی کا پہلو ضرور جھلکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اضافی رائے میں منصفانہ ٹرائل اور ڈیو پروسیس کو یقینی بنانے میں ناکامی پر توبہ کے اعتراف کا مفہوم بھی نمایاں ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے اپنی اضافی رائے کا اختتام مرزا غالب کے اشعار پر کیا:
کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا
انہوں نے واضح کیا کہ صدارتی ریفرنس کے سوال نمبر 4 پر اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا اور یہ سوال بدستور غیر طے شدہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
چند لاکھ روپے سے جانوں کا نقصان پورا نہیں ہو سکتا، کاہنہ بستی سانحہ پر حافظ نعیم الرحمان کی حکومت پر شدید تنقید
3 July 2026
آڈیالہ جیل کا قیدی دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا
3 July 2026
وزیراعظم شہید آیت اللہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کے بعد ترکیہ روانہ
3 July 2026
امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹائمز اسکوائر پر ہونے والے 8 تاریخی ‘بال ڈراپ’ عوامی تقریب کو ایک انتہائی محدود اور نجی ایونٹ میں تبدیل کر دیا گیا
3 July 2026
امریکہ کی 250ویں سالگرہ، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر 8 مرتبہ ‘بال ڈراپ’ کا تاریخی جشن، شیڈول جاری
3 July 2026
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات جاری، عالمی وفود کی آمد
3 July 2026
28 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب تلف، 18 ہزار بوتلیں نذرِ آتش
3 July 2026
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 17 افراد جاں بحق، 41 زخمی ہوئے: این ڈی ایم اے
3 July 2026