لاہور: بھاٹی چوک میں ماں بیٹی کا سیوریج لائن حادثہ، ابتدائی رپورٹ مکمل
Web Desk
29 January 2026
لاہور: صوبائی دارالحکومت کے بھاٹی چوک میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے اور عملے کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا کہ ٹیپا انتظامیہ نے ابتدائی طور پر واقعے کی معلومات غلط فراہم کیں اور بریفنگ درست نہیں دی گئی۔ دوبارہ آپریشن کے دوران خاتون سعدیہ کی لاش برآمد ہوئی اور مسلسل آپریشن کے بعد کمسن بچی ردا فاطمہ کی لاش بھی نکالی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوپن اور غیر محفوظ مین ہول حادثے کا سبب بنا، اور مانیٹرنگ میں ذمہ داران نے شدید غفلت برتی۔
ذرائع کے مطابق داتا دربار کے باہر لگے کیمروں نے تحقیقات میں مدد فراہم کی، تاہم سیف سٹی کے کیمروں سے واقعے کی کلیئر ویڈیو حاصل نہیں ہو سکی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ “غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، یہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے جس پر مجھے شدید دکھ ہے۔” انہوں نے پورے عملے کو فوری معطل کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب ٹیپا نے واقعے پر مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانہ بھاٹی دروازہ پولیس کو باضابطہ درخواست دے دی۔ درخواست میں منصوبے کے ٹھیکیدار، پراجیکٹ منیجر، سیفٹی انچارج اور سائٹ انچارج کو نامزد کیا گیا ہے۔ ٹیپا کے مطابق بیریکیڈنگ، وارننگ سائنز اور مین ہول کور فراہم نہیں کیے گئے، جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو معطل کر دیا ہے۔ معطل ہونے والے افسران میں پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سب انجینئر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں نیسپاک کے ریزیڈنٹ انجینئر کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور محکمانہ کارروائی و انکوائری کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے میں نیسپاک ٹیم کے کردار کو بھی انکوائری کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ حادثے کے اسباب اور ذمہ داریوں کا مکمل تعین کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026