LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل تنصیبات پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں آیا تو قطر کو دشمن ریاست قرار دوں گا: نفتالی بینیٹ حوثیوں کا سعودی خام تیل کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ٹرمپ سے ملاقات کے ایجنڈے میں ایران سرفہرست ہوگا، نیتن یاہو غزہ پر تشویش کے باوجود جرمنی کی اسرائیل کو اسلحہ برآمدات میں اضافہ یوکرین نے ایران کی دھمکیاں مسترد کر دیں، روسی جارحیت میں براہِ راست شمولیت کا الزام ایران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی، اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج سیئٹل فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ، ہلاکتیں 3 ہو گئیں، 4 افراد زخمی روس کو ہتھیار دے کر ایران پہلے ہی جنگ میں شامل ہو چکا ہے: زیلنسکی یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ اپر سوات میں غیر معیاری کشتیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سییورٹی صورتحال کشیدہ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیدیا پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ؛ محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیدیا

Web Desk

27 July 2026

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور تباہی کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود اسرائیل کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر کے امریکا اس تمام صورتحال میں برابر کا شریک ہے۔ برنی سینڈرز نے بتایا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل غزہ کے 70 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کر چکا ہے اور مستقل قبضے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ غزہ کے 92 فیصد مکانات تباہ یا متاثر ہو چکے ہیں، 70 فیصد آبادی مناسب چھت سے محروم ہے اور 91 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہونے کے ساتھ شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکی عوام کی اکثریت اسرائیل کو ملٹری ایڈ بند کرنے کی حامی ہے، اس لیے امریکی کانگریس کو عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل کی تمام فوجی امداد فوری طور پر بند کرنی چاہیے۔