LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب ترکیہ نے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد حل قرار دیدیا جنوبی مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں فائرنگ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3زخمی ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے دوہرا معیار ختم کرنے کا مطالبہ مظاہرین اپنے مؤقف پر قائم رہیں، احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں: باقر قالیباف امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جاوید ہاشمی کا ردعمل: اپنے لفظوں پر قائم ہوں، گرفتاری سے نہیں ڈرتا وزیراعلیٰ بلوچستان نے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کا یونان کا سرکاری دورہ مکمل امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر اسحاق ڈار سمیت آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کی ترک صدر اردوان سے ملاقات روس اور یوکرین کے درمیان 540 جنگی قیدیوں کا تبادلہ، 270 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آئین اور قانون کے مطابق لگائی گئی: گورنر سندھ ماسکو میں ڈرون حملوں کا خطرہ، فضائی آپریشن کئی بار متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال

غزہ کے ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ، دواؤں کی شدید قلت

Web Desk

23 December 2025

غزہ میں دواؤں کی شدید کمی کے باعث ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق ضروری ادویات کی قلت سے علاج کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹس اور بلڈ بینک سے متعلق سامان کی کمی 59 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث تشخیص اور ہنگامی علاج میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق کئی جان بچانے والی ادویات مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں اور محدود وسائل کے باعث مریضوں کی صحت یابی ممکن نہیں رہی۔

اگرچہ غزہ میں جنگ بندی ہو چکی ہے، تاہم انسانی امداد اور طبی سامان کی ترسیل ضرورت کے مطابق نہیں ہو پا رہی۔ محکمۂ صحت نے عالمی اداروں سے فوری طور پر دواؤں، لیبارٹری آلات اور بلڈ بینک کے سامان کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں 34 اسپتالوں سمیت 125 صحت کے مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ روز اسرائیلی قید سے رہا کیے گئے 6 فلسطینی قیدی دیرالبلح کے ایک ہسپتال منتقل کیے گئے، جبکہ 10 ہزار سے زائد فلسطینی اب بھی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔