LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، 8 فروری کو احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی,بیرسٹر گوہر

Web Desk

27 January 2026

بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کا روز ہے۔ گزشتہ ہفتے وہ پندرہویں مرتبہ چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آئے تھے، مگر ملاقات نہ ہو سکی۔

گوہر نے بتایا کہ آج انہوں نے ایم این ایز کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے درخواست جمع کرائی ہے اور ایک خط بھی چیف جسٹس کے پاس دستخط کروا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، اس کے خلاف 8 فروری کو ہر دکاندار اور ٹرانسپورٹرز احتجاج کریں گے، اور اس دن پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔