خان صاحب کی صحت پورے ملک کیلئے کنسرنز ہیں، بیرسٹر گوہر کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک
Web Desk
6 February 2026
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی صحت پورے ملک کے لیے تشویش کا سبب ہے اور جیلز مینوئل رولز کے مطابق فیملی اور معالج کو بروقت اطلاع دینا لازمی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کے علاج کے بارے میں جھوٹ بولا گیا، پہلے کہا گیا علاج نہیں ہوا پھر بتایا گیا مگر کوئی دستاویز فراہم نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 17 جنوری کو فیصلہ ہونے کے باوجود کیس ابھی تک مقرر نہیں ہوا۔
وکیل نے زور دیا کہ آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا گیا اور انہوں نے 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم پر تحفظات کا بھی اظہار کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے تمام فوجداری مقدمات زیرِ سماعت ہیں اور عدالت سے استدعا ہے کہ دہلیز پر انصاف ملے اور بانی تک رسائی ممکن ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملاقات جس کی بھی ذمہ داری ہوگی، عدالتی حکم پر عمل ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے تمام پارلیمنٹیرینز آج موجود ہیں اور عدالت کا کام ہے کہ انصاف فراہم کرے۔ بیرسٹر گوہر نے تشویش ظاہر کی کہ لوگ سپریم کورٹ آ کر کہتے ہیں کہ مقدمہ نہیں لگ رہا، تو چیف جسٹس خود مقدمات مقرر کر دیا کرتے تھے، مگر آج ہمارے مقدمات ابھی تک مقرر نہیں ہوئے
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026