لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کا بالکل استعمال نہیں کیا جائے گا: بیرسٹر گوہر
Web Desk
20 September 2026
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے جاری سیاسی بحران پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی مسائل کے پائیدار اور سیاسی حل کے لیے ہر فریق کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے رابطوں اور ملاقاتوں سے متعلق سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ محسن نقوی کے ساتھ ان کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں، تاہم فی الحال حالات جمود کا شکار ہیں اور کوئی حتمی بات طے نہیں پا سکی ہے۔
انہوں نے احتجاج اور لانگ مارچ کی وضاحت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ ان کے احتجاج کے دوران کسی قسم کا قانون نہیں توڑا جائے گا، راستے بند نہیں کیے جائیں گے اور نہ ہی خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے سرکاری وسائل کو لانگ مارچ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر نے عدالتی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو آئی جی خیبر پختونخوا سے حلف نامہ نہیں مانگنا چاہیے تھا، کیونکہ اس سے ایسا تاثر ملنے کا اندیشہ ہے جیسے صوبے کے عوام اور پولیس مدِ مقابل آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے پر پچھلے سال 45 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں اور صوبائی حکومت یقینی بنائے گی کہ پولیس فورس کو کسی بھی سیاسی مداخلت کے بغیر مکمل طور پر آزادانہ اور بہتری کی بنیاد پر چلایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ
20 September 2026
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے: علی پرویز ملک
20 September 2026
18ویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں :خالد مقبول صدیقی
20 September 2026
سکیورٹی پہلے، ملک محفوظ ہوگا تو ترقی بھی ہو گی: سپیکر پنجاب اسمبلی
20 September 2026
اسلام آباد پہنچنے سے پہلے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ میں بریک تھرو کا امکان
20 September 2026
پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع
20 September 2026
افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ سیاسی رجحانات کی عکاس ہے:خواجہ آصف
20 September 2026
پی ٹی آئی کا مقصد احتجاج نہیں ملک میں انارکی پیدا کرنا ہے: طلال چودھری
20 September 2026