خان صاحب تین سال سے جیل میں ہیں. 35 دن میں فیصلہ کرنا لازمی ہے،بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب
Web Desk
15 May 2026
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عوامی مسائل، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور عدالتی نظام میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بیرسٹر گوہر نے ہائی ٹرانسمیشن لائنز کی وجہ سے متاثر ہونے والی زمینوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب کسی کے گھر یا زمین سے یہ لائنز گزاری جاتی ہیں تو لوگوں کی جائیدادیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اس حساس معاملے میں زمینداروں اور عوام کے ساتھ تعاون کرے اور انہیں مناسب متبادل یا معاوضہ فراہم کرے۔
ملک بھر میں جاری بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس بحران کو فوری طور پر حل کیا جائے، کیونکہ اس سے عام آدمی کی زندگی اور معیشت دونوں مفلوج ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے مقدمات پر بات کرتے ہوئے کہا: خان صاحب تین سال سے جیل میں ہیں؛ قانون کے مطابق ایسے مقدمات کا فیصلہ 35 دن میں ہونا لازمی ہے، اور اگر ناگزیر وجوہات ہوں تو زیادہ سے زیادہ 60 دن میں فیصلہ ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ انصاف کے لیے یکساں سلوک نہیں کیا جا رہا۔ “ہم 15 مرتبہ سپریم کورٹ اور 24 مرتبہ ہائیکورٹ جا چکے ہیں، مگر اس کے باوجود ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔”انہوں نے کہا کہ وہ اس صورتحال پر حکومت سے واضح جواب چاہتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک تحریکِ التوا پیش کی گئی تھی، جس پر سپیکر نے انہیں چیمبر میں ملاقات کے لیے بلایا۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جو ایس او پیز (SOPs) طے کیے گئے تھے، ان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے تاکہ پارلیمانی روایات برقرار رہ سکیں۔
متعلقہ عنوانات
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026
ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی
19 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
19 November 2026
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی
19 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026