بانی پی ٹی آئی کواسپتال لانے کی خبرملی، بتایاجائے کس بیماری کی وجہ سے لے جایاگیا، بیرسٹر گوہر
Web Desk
28 January 2026
بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کےلیے پٹیشن دائرکی لیکن ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ہماری آخری ملاقات 20 دسمبر کو ہوئی تھی اس کے بعد آج تک ہمیں ملاقات کرنےکے لیے نہیں کہا گیا۔ آج نہیں تو کل ملاقات کروائی جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مطالبہ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ایک خبر آئی ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال لایا گیا اور پھر جیل لےگئے، اس سے پارٹی اور فیملی میں شدید تشویش پائی جارہی ہے، یہ نہیں بتایا جا رہا کہ کس بیماری کی وجہ سےلایا گیا۔
اس سے قبل ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں ہر منگل کو اڈیالہ جیل جاتا ہوں، اڈیالا اس وقت تک موجود رہتا ہوں جب تک پولیس مجھے آگےجانے سے نہ روک دے، میں ملاقات کا وقت ختم ہونے پر واپس آجاتا ہوں، میں نے گزشتہ روز بھی یہی طریقہ اختیارکیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026