عمران خان کو معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا: بیرسٹر گوہر
Web Desk
15 June 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کو ہسپتال میں طبی معائنے اور مبینہ طور پر انجیکشن لگائے جانے کے بعد دوبارہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انہیں یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ عمران خان کو گزشتہ شب دوبارہ طبی معائنے اور انجیکشن لگانے کے لیے اسلام آباد کے پمز (PIMS) ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ضروری طبی عمل کے بعد انہیں واپس جیل بھیج دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی قیادت کی جانب سے اپنے دیرینہ مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیشِ نظر انہیں مستقل علاج کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے، جہاں ان کا تفصیلی معائنہ ہو سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وفاقی حکومت اور جیل انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ عمران خان کی ان کے اہل خانہ سے فوری اور بلا تعطل ملاقات کروائی جائے تاکہ ان کی صحت اور خیر عافیت کے حوالے سے تشویش دور ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے
15 June 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 17 جون جبکہ یوم عاشور 26 جون کو ہوگا
15 June 2026
بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو
15 June 2026
ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی
15 June 2026
اسحاق ڈار کی برطانوی حکام سے ملاقات، پاکستانی سفارتی کردار کو سراہا گیا
15 June 2026
سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
15 June 2026
پچھلے سال کے بجٹ نے 116 لوگوں کی جان لی ، سینیٹر عون عباس
15 June 2026
کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان
15 June 2026