چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان
Web Desk
6 November 2025
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس ترمیم کا ڈرافٹ سامنے نہیں آیا، اس لیے اس کے مندرجات کے بارے میں واضح معلومات نہیں ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کو کسی صورت نہیں چھیڑا جانا چاہیے، صوبوں نے اپنے رولز اور نظام خود وضع کیے ہیں، ان میں غیر ضروری مداخلت درست نہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی جو ڈرافٹ پی ٹی آئی کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، وہ بعد میں تبدیل کر دیا گیا، جس پر انہوں نے مولانا صاحب کو بھی آگاہ کیا تھا۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس اربوں روپے کا بجٹ موجود ہے، اسے عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے عدالتوں سے رجوع کر رہی ہے اور قانونی راستے سے انصاف کے حصول کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد
6 October 2026
اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی
6 October 2026
مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی
6 October 2026
وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
6 October 2026
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
6 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
6 October 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
6 October 2026