LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار ایران کا جوہری ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی جاری رکھنے کا اعلان فرانس کا 2 ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان حکومت نے ڈیزل 5 روپے 27 پیسے اور پٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر دھرنے دیں گے: حافظ نعیم الرحمان ریٹیلر سکیم ایپ کی لانچنگ کل، وزیر خزانہ افتتاح کریں گے عمران خان کی صحت سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے: اعظم تارڑ پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت سعودی آرامکو کا ایشیائی ممالک کو تیل فراہم کرنے کا نیا منصوبہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا اسلام آباد معاہدے پر عمل کرے: قالیباف ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل امریکا کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہورہی: ترجمان پاسداران انقلاب جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا اسلام آباد معاہدے پر عمل کرے: قالیباف

Web Desk

18 August 2026

ایران کے چیف مذاکرات کار اور پاسدارانِ انقلاب کے سابق قوماندان، سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکا کو سب سے پہلے ‘اسلام آباد معاہدے’ پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایران پر سے بحری ناکہ بندی اور تیل کی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کے ساتھ ساتھ منجمد کیے گئے تمام ایرانی اثاثے بحال کرنے ہوں گے۔ باقر قالیباف نے مزید تاکید کی کہ امریکا کو ایران کے خلاف تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں اور دھمکیاں دینا بند کرنا ہوں گی۔ ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے متنبہ کیا کہ اندرونی اختلافات ملک کو کمزور کرتے ہیں اور دشمنوں کو سازشوں کا موقع دیتے ہیں، لہٰذا ایرانی عوام کو دشمن کی بدامنی پھیلانے کی کوششوں کے مقابلے میں کامل قومی اتحاد برقرار رکھنا چاہیے۔