LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند

بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

Web Desk

23 May 2026

 بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے آپریشن علی الصبح شروع کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 10کلوگرام وزنی دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی بھی ہوا ہے۔آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔