LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال

ملک میں قیامِ امن کا مشن، بنوں میں بڑی کارروائی، آٹھ بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

Web Desk

22 November 2025

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم آٹھ خوارج کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ آٹھ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی ہلاکت جوانوں کے عزم، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوارج کے خلاف مربوط اور ٹھوس کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔
بھارتی سرپرستی میں سرگرم منظم دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ “وطنِ عزیز کی بقا بیرونی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے ہی ممکن ہے،” صدرِ مملکت کا کہنا تھا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تحسین کی۔ وزیراعظم نے 8 خوارج کو ہلاک کرنے پر فورسز کی جرات اور آپریشنل کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں فتوحات حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گرد عناصر کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، تاکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے تمام ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔