LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج میرپور آزاد کشمیر ڈویژن کے تین اضلاع کے 13 حلقوں میں انتخابات کل ہونگے آبنائے ہرمز پر عمان کے ساتھ اہم پیشرفت، تکنیکی و سیاسی مشاورت جاری ہے: ایران بنگلادیشی صدر محمد شہاب الدین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا فحش خط منظرعام پر لانیوالے صحافیوں کیلئے ایوارڈ کا اعلان ٹرمپ کا بڑا اعلان، تیسری بار صدر بننے کی خواہش ظاہر کر دی 18 ارب ڈالر کا تیل فروخت کر چکے، ایران کا دعویٰ یوکرین نے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر دیا روس کے جوہری دفاع نظام کا بحری حصہ مزید طاقتور بن رہا ہے: پوتن سعودی امریکا جوہری معاہدے میں اسرائیل سے تعلقات کی شرط کی تردید دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ملک عمران خلیل پی ٹی آئی برطانیہ اور آصف بٹ نارتھ ویسٹ کے صدر منتخب وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

بنگلادیشی صدر محمد شہاب الدین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

Web Desk

26 July 2026

بنگلادیش کے 76 سالہ صدر محمد شہاب الدین نے صحت کی سنگین خرابی کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اپریل 2023 میں عہدہ سنبھالنے والے صدر شہاب الدین نے بتایا کہ حال ہی میں ان میں ‘آٹونومک نیوروپیتھی’ نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے باعث وہ اچانک ہوش کھو بیٹھتے ہیں اور اسی طبی وجہ سے وہ مزید فرائض انجام دینے سے قاصر ہیں۔ پریس سیکرٹری کے مطابق آئین کے تحت پارلیمان کے اسپیکر حفیظ الدین احمد عبوری صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ اگلے 90 دنوں کے اندر نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے قریبی اتحادی سمجھے جانے والے شہاب الدین کا استعفیٰ ان افواہوں کے دوران سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے علاج کے دوران بھارت میں مقیم شیخ حسینہ سے رابطہ کیا تھا، تاہم انہوں نے اس تاثر کو رد کرتے ہوئے استعفے کی وجہ صرف اپنی بیماری کو قرار دیا ہے