بنگلادیش انتخابات: بی این پی اور جماعت اسلامی اتحاد میں تگڑا مقابلہ متوقع
Web Desk
9 February 2026
بنگلادیش میں 12 فروری کو ہونے والے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے سیاسی درجہ حرارت بلند ہوگیا ہے، ایک تازہ عوامی سروے میں بی این پی اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم اتحاد کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق سروے میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہی میں قائم اتحاد کو 44.1 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ جماعتِ اسلامی کی قیادت میں 11 جماعتوں پر مشتمل انتخابی اتحاد کو 43.9 فیصد حمایت مل سکتی ہے۔
یہ سروے ملک بھر کے 63 ہزار 115 ووٹرز سے کیا گیا، جن میں 36 ہزار 634 مرد اور 26 ہزار 981 خواتین شامل تھیں۔ سروے کے مطابق 92 فیصد افراد نے ووٹ ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ 4.4 فیصد نے ووٹ نہ دینے اور 2.5 فیصد نے تاحال فیصلہ نہ کرنے کا کہا۔
اگرچہ مجموعی ووٹوں میں بی این پی اتحاد کو معمولی برتری حاصل ہے، تاہم نشستوں کے اندازے کے مطابق جماعتِ اسلامی کی قیادت میں اتحاد بعض اہم حلقوں میں سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔ سروے کے مطابق جماعتِ اسلامی اتحاد کو 105 حلقوں میں واضح برتری مل سکتی ہے جبکہ بی این پی اتحاد کو 101 نشستوں پر یقینی سبقت حاصل ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ 75 حلقوں میں سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جبکہ 19 حلقوں میں دیگر جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی 300 نشستوں میں سے 151 پر کامیاب ہونے والی جماعت حکومت سازی کرسکے گی۔
متعلقہ عنوانات
سورینج کان حادثہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، 34 لاشیں نکال لی گئیں
1 August 2026
ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر لیا
1 August 2026
بھارت نے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
1 August 2026
عمانی ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر پر نامعلوم سمت سے حملہ
1 August 2026
گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں سکول اور کالج کھل گئے
1 August 2026
سانحہ پٹن کو 35 سال مکمل، یکم اگست 1990 کشمیری تاریخ کا سیاہ باب قرار
1 August 2026
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
1 August 2026
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
1 August 2026