ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا، وال سٹریٹ جرنل
Web Desk
1 August 2026
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلح افواج کو ایران کے خلاف تازہ ملٹری آپریشنز اور حملوں کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ممکنہ حملے رواں ہفتے کے آخر (ویک اینڈ) میں شروع ہو سکتے ہیں، جن میں ایران کے بجلی گھروں، تیل کی ریفائنریز اور دیگر اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اخبار کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کا بنیادی مقصد تہران حکومت پر عسکری و معاشی دباؤ بڑھا کر اسے دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔ یہ حملے امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی کے تحت کیے جانے کی توقع ہے۔
دوسری جانب، امریکی وزارة دفاع (پینٹاگون) نے ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے کی خبروں پر براہِ راست تبصرہ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ ترجمان پینٹاگون کے مطابق، صدر ٹرمپ کے حتمی فیصلے اور احکامات سے قبل ممکنہ اہداف پر بات نہیں کی جا سکتی، تاہم امریکی افواج صدر کی جانب سے ملنے والی کسی بھی ہدایت پر فوری ردعمل دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
افغان سرزمین سے ڈرون حملے ناقابلِ قبول، دفاع ہمارا حق، فوری جواب دیا جائے گا: عطا تارڑ
24 September 2026
وزیراعظم کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، نوجوانوں کو ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت
24 September 2026
26 نومبر احتجاج کیس: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا
24 September 2026
اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور
24 September 2026
نیتن یاہو نے خطے میں اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے: ہسپانوی وزیراعظم
24 September 2026
امریکی بحریہ کے طویل مشن کے دوران آٹھ اہلکاروں کی خودکشی کی کوشش
24 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
24 September 2026
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے
24 September 2026