LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

Web Desk

1 August 2026

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جدید ترین فضائی ٹیکنالوجی سے لیس ایف-35 بی (F-35B Lightning II) لڑاکا طیارہ پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ میرین کور ایئر سٹیشن پر لینڈنگ سے چند لمحے قبل پیش آیا۔

امریکی میرین کور کے مطابق، حادثے کے وقت پائلٹ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ایجکیشن سیٹ کے ذریعے خود کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا۔ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر طیارے کے ملبے اور اردگرد خشک گھاس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے امریکی فوج نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف-35 بی کی قیمت تقریباً 102 ملین امریکی ڈالر ہے اور یہ دنیا کے ان چند جدید ترین اسٹیلتھ طیاروں میں شمار ہوتا ہے جو عمودی لینڈنگ اور مختصر رن وے سے پرواز کی صلاحیت رکھتے ہیں۔