LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کیساتھ جون میں طے پانے والا امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار ایران نے جنگ شروع نہیں کی، امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف دفاع پر مجبور ہوا، صدر مسعود پزشکیان ایران کے علاقے سیرک میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں، ایرانی میڈیا سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں مالی سال کا دوسرا اجلاس آج ہوگا ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے آج عمان میں ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا زیلنسکی کا توانائی تنصیبات پر جوابی حملوں کا بیان کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے، کریملن ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: فیصل بن فرحان پنجاب میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی پڑوسی ممالک ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں: پزشکیان مصطفیٰ کمال جس دن مناظرے کا کہیں، میں تیار ہوں: مرتضیٰ وہاب عمان مذاکرات کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: عراقچی حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلیے دوسرا خط نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت حسین افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا اہم مرکز بن چکا ہے: واشنگٹن پوسٹ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

Web Desk

12 November 2025

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے عام صارفین کے ساتھ ساتھ آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش کے باعث روزمرہ امور، تعلیمی سرگرمیاں اور رابطے متاثر ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد مرحلہ وار کی جائے گی۔