بلوچستان میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
Web Desk
30 June 2026
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک گیس کمپنی کے 6 مقامی مزدوروں کو اغوا کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق، اغوا کا یہ افسوسناک واقعہ شاہرگ کے علاقے زرغون غر شعبان میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے گیس کمپنی کی سائیٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کو یرغمال بنایا اور انہیں اپنے ساتھ کسی نامعلوم سمت کی طرف لے گئے۔
پولیس نے مغوی مزدوروں کی شناخت جاری کر دی ہے، جن میں جلات خان، محمد ہاشم، کمال خان، جہانگیر خان، محمد عظیم اور روزے خان شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زرغون غر سے اغوا ہونے والے یہ تمام مزدور پشتون ہیں اور ان کا تعلق مقامی دمڑ قبیلے سے ہے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
20 August 2026
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج
20 August 2026
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026
امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل
20 August 2026
شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
20 August 2026