LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

بلوچستان میں معاشی بحالی کے لیے سٹریٹجک منصوبوں کا آغاز

Web Desk

8 August 2026

بلوچستان میں روزگار کی فراہمی، معاشی بحالی، تعلیمی اصلاحات، صحت کی سہولیات اور ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے لیے سٹریٹجک منصوبوں کا عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت انعقاد پذیر ہونے والے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں صوبے میں جاری اور نئے معاشی و سماجی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری نے بتایا کہ حکومت صوبے کی پائیدار معاشی بحالی اور نوجوانوں کی بااختیاری کے لیے ہمہ جہت اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 57 ہزار افراد کو معاشی خودانحصاری اور کاروبار شروع کرنے کے لیے گرانٹس کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ کے تحت 2,500 افراد کو گرانٹس جاری بھی کی جا چکی ہیں۔