بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ، منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
Web Desk
4 November 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ’ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس‘ کا 29واں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان کے قیام، زیرِ تکمیل ترقیاتی منصوبوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں، قانون نافذ کرنے والے محکموں اور سیکیورٹی فورسز کے اعلٰی نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے منشیات کی اسمگلنگ، سرحد پار غیر قانونی سرگرمیوں اور پوست کی کاشت کے مکمل خاتمے کے لیے جاری کریک ڈاؤن کو مزید سخت اور تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کے قیام کو پائیدار بنانے کے لیے انتظامی لحاظ سے ‘بی ایریاز’ کو ‘اے ایریاز’ میں تبدیل کرنے کے اب تک کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس دائرہ کار کو تمام ڈویژنز تک وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر تمام اہم اور حساس شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لیے درکار فنڈز اور تمام ضروری وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ شرکاء نے صوبے میں ریاستی عملداری کو مضبوط بنانے، قانون کی بالادستی قائم کرنے اور پائیدار امن کے حصول کے لیے تمام اداروں کی جانب سے مشترکہ حکمت عملی جاری رکھنے پر زور دیا
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف
4 November 2026
امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب
4 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی
4 November 2026
متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس
4 November 2026
قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان
4 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
4 November 2026
گجرات میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد جاں بحق
4 November 2026
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 November 2026