بلوچستان حملہ پوری قوم کے دل پر وار ہے: نواز شریف
Web Desk
24 May 2026
نواز شریف نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم آج بھی مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ عمل ہے، اور بلوچستان کا حالیہ واقعہ پوری قوم کے دل پر حملے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو بلند درجات عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار
27 August 2026
پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا
27 August 2026
برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے
27 August 2026
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند
27 August 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا
27 August 2026
امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
27 August 2026
نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 162 سے زائد افراد ہلاک، 403 لاپتہ
27 August 2026
امریکا، اسرائیل آئی اے ای اے پر ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: ایران
27 August 2026