LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پنکی کی پیشی کے دوران چیخ و پکار، ملزمہ کی بات پوری سنی جائے گی: عدالت

Web Desk

16 May 2026

کراچی کے ڈیوٹی مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں تھانہ بغدادی کے مقدمہ نمبر 147 میں نامزد ملزمان کو پیش کیا گیا، جہاں پیشی کے دوران ملزمہ انمول نے شدید چیخ و پکار شروع کر دی۔ صورتحال کو سنبھالتے ہوئے معزز جج نے ملزمہ کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں عدالت میں بالکل ہراساں نہیں کیا جائے گا اور ان کا پورا مؤقف سنا جائے گا۔ جج نے ملزمہ سے نرمی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، “آپ سانس لیں، آرام سے، میں آپ کی مکمل بات سنوں گا۔” سماعت کے دوران ملزمہ کے وکلاء نے سیکیورٹی اور رازداری کے پیشِ نظر کورٹ روم کا دروازہ بند کرنے کی استدعا کی، جسے جج نے یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ وہ عدالت کا دروازہ بند نہیں کر سکتے۔

دورانِ سماعت عدالت نے پولیس کے ناقص تفتیشی عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسران کو سخت آڑے ہاتھوں لیا اور ریمارکس دیے کہ “کیا یہ انوسٹی گیشن ہے آپ کی؟” جج نے کیس کی تفصیلات جاننے کے لیے ملزمہ کا پہلا عدالتی آرڈر طلب کیا، جس پر تفتیشی افسر نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آرڈر ان کے موبائل فون میں موجود ہے۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ نظرثانی (Review) اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سابقہ دونوں تحریری آرڈرز فوری طور پر عدالت میں پیش کیے جائیں۔ جب جج نے ملزمہ انمول سے ان کی طبیعت کی بحالی اور کیس کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف بدنیتی کی بنیاد پر 20 سے 25 جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، اور انہیں لاہور سے پولیس وین کے ذریعے سخت اذیت کے ساتھ کراچی لایا گیا ہے۔

ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی مؤکلہ کو قانونی طور پر 15 مئی کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے تھا، لیکن پولیس گزشتہ 22 دنوں سے غیر قانونی طور پر انہیں کبھی کس تھانے تو کبھی کس شہر لے کر گھوم رہی ہے۔ دوسری جانب، عدالت کی طرف سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ہونے والی پیش رفت کے استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ اس کیس میں اب تک 7 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ملزمہ انمول تفتیش میں تعاون کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں، تاہم ان کی نشاندہی پر مختلف مقامات سے اہم ریکوری کا عمل جاری ہے۔ عدالت نے پولیس کو کیس کی تفصیلی پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔