بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سییورٹی صورتحال کشیدہ
Web Desk
27 July 2026
افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان مخالف مسلح کارروائیوں میں اچانک تیزی کے بعد سیکیورٹی صورتحال شدید کشیدہ ہو گئی ہے، جس نے طالبان کے کامل کنٹرول کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ افغانستان فریڈم فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے کابل سے بدخشان جانے والے طالبان کے ایک فوجی قافلے کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور 6 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ گروپ نے ضلع زیباک میں طالبان کے 2 فوجی ڈرون مار گرانے اور ایک ہیلی کاپٹر کو ناکام واپس بھیجنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ معروف افغان صحافی بلال سروری کے مطابق یہ حملے فریڈم فرنٹ کی بڑھتی ہوئی جنگی و انٹیلی جنس صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہیں، جبکہ سابق نائب صدر امراللہ صالح نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طالبان کے خلاف منظم ہوتی ہوئی سیاسی و عسکری مزاحمت بالآخر ان کے اقتدار کے خاتمے کا سبب بنے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایکس کی بڑی پیشکش : صرف اسکرولنگ سے ہزاروں ڈالر کمائیں
28 July 2026
پاکستان میں زیر تعلیم 38 فلسطینی طلبہ نے بی ڈی ایس کی ڈگری مکمل کر لی
28 July 2026
حیدرآباد میں تیزگام ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹریک متاثر
28 July 2026
اسحاق ڈار سے اردنی وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش
28 July 2026
کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
28 July 2026
واشنگٹن میں نیتن یاہو کی آمد پر احتجاج، مظاہرین نے گرفتاری کا مطالبہ کر دیا
28 July 2026
پٹرول 1 روپے 63 پیسے، ڈیزل 1 روپے 55 پیسے فی لٹر مہنگا
28 July 2026
پُرتشدد جتھے کے عزائم ناکام بنا دیئے، کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچنے دینگے: عطا تارڑ
28 July 2026