LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ: ضلع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کا آغاز

Web Desk

10 August 2026

آزاد کشمیر میں بلدیاتی و عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ضلع باغ اور حویلی کے 4 مختلف حلقوں میں پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ اس مرحلے میں جن حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ان میں ایل اے 14، ایل اے 15، ایل اے 16 اور ایل اے 17 شامل ہیں، جہاں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

تیسرے مرحلے کے ان چاروں حلقوں میں کل 82 امیدوار میدان میں ہیں، تاہم مرکزی مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان متوقع ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پونچھ اور سدھنوتی کے حلقوں میں نفاذِ امن اور انتظامی امور کے پیشِ نظر انتخابات فی الوقت مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 میں سے 9 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) جبکہ 4 پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تھی۔ دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن اور مہاجرین کی نشستوں پر ن لیگ نے 15 اور پیپلز پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کی تھیں، جس کے بعد تیسرے مرحلے کا یہ معرکہ دونوں جماعتوں کے لیے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔