LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا پی ٹی آئی کی رجسٹریشن مسترد کرنا امتیازی سلوک ہے: بیرسٹر گوہر 

Web Desk

16 May 2026

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے تحریک انصاف کی رجسٹریشن بلاجواز طور پر مسترد کر دی ہے، جسے انہوں نے واضح امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ایک بار پھر امتیازی رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اور اس مرتبہ یہ سلوک آزاد کشمیر میں سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات جولائی میں شیڈول ہیں جبکہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کی نئی رجسٹریشن کی ہدایت دی تھی۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر نے 20 نومبر 2023 کو تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرا دی تھیں۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے، تاہم تحریک انصاف کی درخواست کو طویل عرصے تک زیر التوا رکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 30 ماہ بعد الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پریس ریلیز کے ذریعے تحریک انصاف کی رجسٹریشن سے انکار کیا ہے جو بلاجواز اور غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔

بیرسٹر گوہر نے الزام لگایا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کو مساوی مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے، جو جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔