آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او اور اہلِ خانہ کو مبینہ دھمکیوں کی شکایت این سی سی آئی اے میں درج
Web Desk
4 November 2026
آن لائن نیوز میڈیا پلیٹ فارم ‘آزاد ڈیجیٹل’ (Azad Digital) کے سی ای او اور ان کے اہلِ خانہ کو مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے، جان سے مارنے کی پرتشدد ترغیب دینے اور ہراساں کرنے کا معاملہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) تک پہنچ گیا ہے، جہاں ضیاء الرحمن، راشد سومرو، ناصر سومرو اور مفتی اویس نامی افراد کے خلاف باضابطہ قانونی شکایت درج کرا دی گئی ہے۔
آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او کی ہدایت پر ادارے کے ڈیسک انچارج عدیل عمر نے این سی سی آئی اے کے سائبر ونگ میں شکایت جمع کراتے ہوئے متعلقہ نامزد افراد اور ان سے منسلک فیس بک اکاؤنٹس و آپریٹرز کے خلاف فوری تحقیقات، سائبر قوانین کے تحت سخت کارروائی اور سی ای او سمیت ان کے خاندان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ آزاد ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم سے صحافتی پروگرامز کی نشر و اشاعت کے بعد ضیاء الرحمن، مفتی اویس اور ناصر سومرو سمیت راشد سومرو نے مبینہ طور پر سی ای او کو جان سے مارنے کی براہِ راست دھمکیاں دیں اور مختلف فیس بک پروفائلز کے ذریعے دھمکی آمیز مواد اور نفرت انگیز پوسٹس شیئر کیں۔ شکایت دہندہ نے ان تمام دھمکی آمیز سرگرمیوں سے منسلک 4 فیس بک پروفائلز کے یو آر ایل (URL) لنکس اور اسکرین شاٹس بطورِ ثبوت این سی سی آئی اے کو فراہم کر دیے ہیں۔ ادارے نے واقعے کی حساسیت اور سنگینی کے پیشِ نظر حکام سے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف
4 November 2026
امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب
4 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی
4 November 2026
متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس
4 November 2026
قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان
4 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
4 November 2026
گجرات میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد جاں بحق
4 November 2026
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 November 2026