آسٹریا میں جون کے دوران ہیٹ ویوز کے باعث 395 اموات ریکارڈ
Web Desk
3 August 2026
آسٹرین ایجنسی برائے صحت اور غذائیت (AGES) کے مطابق، آسٹریا میں جون کے مہینے کے دوران آنے والی شدید ترین گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کے باعث 395 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ملک کی تاریخ میں جون کے مہینے میں ہیٹ ویو سے ہونے والی ریکارڈ اموات ہیں۔ اس سے قبل جون 2019 میں شدید گرمی کے باعث 60 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
آسٹریا کی وزیر صحت کورینا شومن نے ان اعداد و شمار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی سے اتنی بڑی تعداد میں اموات چونکا دینے والی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ صورتحال اب یہ ثابت کرتی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور گرمی کی شدت محض صحت کا معمولی مسئلہ نہیں رہے بلکہ انسانوں کی زندگی کے لیے ایک ٹھوس اور انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکے ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ اور ویلز سے بھی تشویشناک رپورٹس سامنے آئی ہیں جہاں دو ماہ کے دوران ہیٹ ویو کی وجہ سے تقریباً 2,700 افراد کی اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔ امپیریل کالج لندن، برطانیہ کے محکمہ موسمیات اور لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کی جانب سے کیے گئے مشترکہ تجزیے کے مطابق 21 سے 29 مئی کے درمیان آنے والی پہلی ہیٹ ویو سے 550 جبکہ 18 سے 28 جون کے دوران آنے والی دوسری اور زیادہ شدید ہیٹ ویو سے تقریباً 2,200 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026