LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ صدر پوتن، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں سہ فریقی ملاقات ہوگی، کریملن ابوظہبی میں 55ویں قومی دن کی تقریبات، تین روزہ ہوامیر فریجنا فیسٹیول کا انعقاد جیو جِتسو کی عالمی کانگریس 2026ء، اولمپک شناخت کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق اماراتی صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، قومی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

Web Desk

22 September 2026

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فوجی دستوں کو آپریشنل لحاظ سے ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک بھر میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا اہم دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہیں خیبر پختونخوا کی امن و امان کی مجموعی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کے لیے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور پاک افغان سرحدی انتظام (بارڈر مینجمنٹ) سے متعلق تفصیلی و جامع بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل کو صوبے میں سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور وہاں تعینات پاک فوج کی فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ہمہ وقت تیاری کی شدید سراہنا کی۔ انہوں نے وطنِ عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں اور ثابت قدمی کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیکیورٹی کے تمام تر اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔