عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
Web Desk
25 July 2026
پاکستان کے لیجنڈری اور معروف لوک گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی، موت کے فلسفے اور آخرت کی تیاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی شہر عیسیٰ خیل میں اپنی آخری آرام گاہ یعنی قبر پہلے سے ہی تیار کروا لی ہے۔
پوڈکاسٹ کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندانی قبرستان ہے جہاں انہوں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروائی ہوئی ہے۔ گلوکار نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ان کے ذہن میں خیال آیا کہ ان کی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ان کی زندگی میں آئے تو وہ اسے اپنی قبر دکھا بھی سکتے ہیں، ورنہ دنیا سے رخصتی کے بعد تو سب دیکھ ہی لیں گے۔
عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی نے مزید بتایا کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات کے بعد وہ زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ گہرائی سے سوچنے لگے ہیں۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ سے ایک پُرسکون اور باایمان موت کے طلبگار ہیں۔ گلوکار کے اس جذباتی بیان نے سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کر لی ہے اور لوگ ان کی درازیٔ عمر کی دعائیں کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026