ایران پر حملوں میں 206خواتین وبچوں سمیت 1332افرادجاں بحق ہوچکے، 52مراکز صحت کو نشانہ بنایاگیا
Web Desk
10 March 2026
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق حملوں میں 206خواتین اور بچوں سمیت 1332افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں میں سے 193 کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔
فاطمہ مہاجرانی نے بتایاکہ مرنے والوں میں سب سے کم عمر ایک آٹھ ماہ کی بچی تھی جبکہ سب سے کم عمر زخمی ایک چار ماہ کی بچی ہے۔ ترجمان کے مطابق منگل کی صبح تک دستیاب اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 52 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تازہ ترین حملوں کے دوران شہر خمین میں امریکی میزائل حملے میں ڈاکٹر حافظ خمینی اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جس سے قریبی رہائشی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
تہران میں شدید ترین بمباری کی گئی، مشرقی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں زور دار دھماکے سنے گئے، تہران کے رسالت اسکوائر کے قریب حملوں میں 40 افراد شہید ہوگئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی افواج ایرانی میزائل لانچرز کی تلاش جاری رکھیں گے اور جہاں بھی ملیں گے انہیں تباہ کر دیں گے۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے جوابی کارروائیوں میں33ویں لہر کے تحت مزید میزائل حملے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ ایک ٹن یا اِس سے زیادہ وزن کے بھاری میزائل استعمال کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
18 July 2026
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026