فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
7 March 2026
چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کی جانب سے سعودی عرب پر کیے جانے والے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال کی سنگینی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت ان حملوں کو روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ بلااشتعال جارحیت خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور تنازعات کے پرامن حل کے امکانات کو محدود کر دیتی ہے۔
اس موقع پر اس امید اور خواہش کا اظہار بھی کیا گیا کہ برادر ملک ایران دانشمندی اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرے گا، کسی بھی غلط اندازے سے گریز کرے گا اور بحران کے پرامن حل کے لیے کوشش کرنے والے دوست ممالک کی کاوشوں کو تقویت دے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026