5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
Web Desk
5 August 2026
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات مکمل طور پر غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔ عالمی امن و سلامتی کو دہشت گردی سے لاحق خطرات کے موضوع پر ہونے والے اس اجلاس میں انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کی تمام شکلوں، بالخصوص ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ عالمی امن کے لیے انتہائی ضروری ہے، جس کی بدترین مثال مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ہیں۔
پاکستانی مندوب نے افغانستان سے درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اس وقت دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، جہاں سے کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور داعش خراسان جیسی تنظیمیں اپنی کارروائیاں چلا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ طالبان حکومت افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو روکنے کی پابند اور جوابدہ ہے۔ عاصم افتخار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے مالی و عسکری وسائل، کرپٹو کرنسی اور دیگر ورچوئل اثاثوں تک رسائی کو فوری طور پر روکا جائے۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
11 October 2026
وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم
11 October 2026
پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے
11 October 2026
کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
11 October 2026
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا
11 October 2026