ارشد شریف شہید کیس: اہلیہ صومیہ ارشد کا آئینی عدالت سے رجوع
Web Desk
28 January 2026
سینئر صحافی ارشد شریف شہید کی اہلیہ صومیہ ارشد نے آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور ازخود نوٹس پر جاری کارروائی برقرار رکھنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمہ نمٹانے کے بجائے ان 9 نامزد ملزمان کو عدالت طلب کیا جائے جنہیں شہید کی والدہ نے نامزد کیا تھا۔
درخواست کے مطابق نامزد افراد میں سے کسی کو بھی تاحال شاملِ تفتیش نہیں کیا گیا، جس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ صومیہ ارشد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ تمام نامزد ملزمان کو طلب کر کے ان سے جواب طلبی کی جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کینیا میں موجود ملزمان کی پاکستان میں موجود جائیدادیں ضبط کی جائیں۔ صومیہ ارشد نے عدالت سے اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی بھی استدعا کی ہے جو عالمی ماہرین کی معاونت سے تمام پہلوؤں پر جامع تحقیقات کرے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026