عارف حبیب لمیٹڈ کا پی آئی اے کے بقیہ 25فیصدحصص خریدنےکا باضابطہ اعلان، نجکاری کمیشن کونوٹس موصول
Web Desk
30 April 2026
عارف حبیب لمیٹڈ نے پی آئی اے کے بقیہ 25 فیصد حصص خریدنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔نجکاری کمیشن کو باقی ماندہ حصص کے حصول کے لیے ارادے کا نوٹس موصول ہوگیا۔
عارف حبیب لمیٹڈ کی قیادت میں قائم کنسورشیم نے نجکاری کمیشن کو آگاہ کیا۔جس کے مطابق کنسورشیم پی آئی اے کے باقی 25 فیصد ایکویٹی حصص خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس نتیجے میں قومی ایئرلائن مکمل طور پر نجی شعبے کے کنٹرول میں آ جائے گی
نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول 25 مئی 2026 تک منتقل کیے جانے کی توقع ہے۔۔یہ عمل معاہدے کی شرائط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
اعلامیےمیں کہاگیاہے کہ معاہدے کے تحت نجی شعبے کی کل سرمایہ کاری تقریباً 180 ارب روپے متوقع ہے۔۔ان میں سے کم از کم 55 ارب روپے حکومت کو بطور نجکاری رقم ادا کیے جائیں گےجبکہ 125 ارب روپے بطور نئی ایکویٹی پی آئی اے میں شامل کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا، توانائی کی قیمتوں پر دباؤکا خدشہ ہے، ملکی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری
30 April 2026
کیمبرج کی پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اے لیول ریاضی کا پیپرآؤٹ ہونے کی تصدیق
30 April 2026
750 ملین ڈالر کے یورو بانڈز موصول، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے، وزارت خزانہ
30 April 2026
موٹرسائیکل سواروں، پبلک وگڈزٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع
30 April 2026
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان؛ کامیابی کی شرح صرف 2.67 فیصد، خواتین امیدوار بازی لے گئیں
30 April 2026
اڈیالہ جیل کے باہر ڈرامائی صورتحال؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو داہگل ناکہ پر روک لیا گیا
30 April 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
30 April 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کے وکیل کا قید تنہائی اور صحت سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار
30 April 2026