کراچی میں گردوں کے امراض کی یونین کونسل سطح پر سکریننگ کا فیصلہ
Web Desk
9 August 2026
کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی جانب سے شہریوں کی صحت و تندرستی کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر گردوں کے امراض کی سکریننگ کا وسیع پیمانے پر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز (KIKD) یونین کونسل کی سطح پر یو سی چیئرمینز کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں اور محلوں میں شہریوں کی مفت سکریننگ کرے گا۔
میئر کراچی کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی مقصد گردوں کے امراض کی ابتدائی مرحلے میں بروقت تشخیص اور شہر میں متاثرہ مریضوں کی درست تعداد کا تعین کرنا ہے۔ ابتدائی سکریننگ کے ذریعے بیماری کا خطرہ رکھنے والے شہریوں کی نشاندہی کی جائے گی، اور ضرورت پڑنے پر انہیں مزید تفصیلی طبی معائنے کے لیے ریفر کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کی ذمہ داری صرف سکریننگ تک محدود نہیں بلکہ متاثرہ افراد کو بروقت علاج، رہنمائی اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا بھی اس مہم کا بنیادی حصہ ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی جانب سے شہریوں میں گردوں کے امراض اور ان کی احتیاط سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک جامع آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز میں نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر سے مریض علاج کے لیے آ رہے ہیں، اسی لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے زیرِ انتظام ہسپتالوں اور طبی اداروں کو مزید جدید اور مؤثر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی
11 October 2026
آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف
11 October 2026
گوجر خان: کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل کو حادثہ
11 October 2026
سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
11 October 2026
وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی
11 October 2026
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
11 October 2026
فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم
11 October 2026
وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
11 October 2026