ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
Web Desk
15 November 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے بحری ناکہ بندی کے ذریعے عام ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی دھمکیاں دے کر جنگی جرائم کے ارتکاب کا کھل کر اعتراف کر لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے حالیہ بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایرانی عوام کو جان بوجھ کر بھوک سے دوچار کرنے کی کھلی دھمکی قرار دیا۔ واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانیوں کو کھانا تو کھانا ہی ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا گزشتہ کئی دہائیوں سے ظالمانہ پابندیوں، دھمکیوں، ریاستی دہشت گردی اور فوجی جارحیت کے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایران کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے، اور واشنگٹن کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیاں بھی اسی پرانی اور ناکام پالیسی کا تسلسل ہیں۔
ایرانی ترجمان نے امریکی حکمت عملی کو تاریخی غلطیوں کی تکرار قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی حکومت ماضی کی ناکامیوں سے کوئی سبق سیکھنے کے لیے تیار نہیں ہے، بلکہ وہ اپنی دباؤ کی پالیسیوں کو محض نئے ناموں اور عنوانات کے ساتھ دوبارہ دہرا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
صدر پوتن، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں سہ فریقی ملاقات ہوگی، کریملن
15 November 2026
ابوظہبی میں 55ویں قومی دن کی تقریبات، تین روزہ ہوامیر فریجنا فیسٹیول کا انعقاد
15 November 2026
جیو جِتسو کی عالمی کانگریس 2026ء، اولمپک شناخت کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق
15 November 2026
اماراتی صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، قومی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال
15 November 2026
روسی فوج نے تیرسیانکا پر کنٹرول حاصل کر لیا، 300 سے زائد عمارتوں کی تلاشی
15 November 2026
دبئی کی تیار کردہ 10 ویڈیو گیمز کی نمائش، کھلاڑیوں نے آزمائش کے بعد تجاویز دیں
15 November 2026
اے پی پیک یوتھ ونگ کا بڑا کارنامہ: نیویارک میں پہلے پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن کا کامیاب انعقاد
15 November 2026