حوثیوں کا سعودی خام تیل کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Web Desk
27 July 2026
یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کے ساحلی شہر ینبع میں خام تیل کی سپلائی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ کے ترجمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ینبع میں تیل کی تنصیبات پر یہ حملہ سعودی ڈرونز کی جانب سے یمن کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کے ردِعمل میں کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے یہ اقدام سعودی کارروائیوں کا جواب ہے، جبکہ اس حملے کے بعد خطے میں کشیدگی اور تیل کی نقل و حمل سے متعلق خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مراکش نے 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا
27 July 2026
تیل تنصیبات پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
27 July 2026
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
27 July 2026
دوبارہ اقتدار میں آیا تو قطر کو دشمن ریاست قرار دوں گا: نفتالی بینیٹ
27 July 2026
ٹرمپ سے ملاقات کے ایجنڈے میں ایران سرفہرست ہوگا، نیتن یاہو
27 July 2026
غزہ پر تشویش کے باوجود جرمنی کی اسرائیل کو اسلحہ برآمدات میں اضافہ
27 July 2026
یوکرین نے ایران کی دھمکیاں مسترد کر دیں، روسی جارحیت میں براہِ راست شمولیت کا الزام
27 July 2026
ایران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی، اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج
27 July 2026