LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال جنگ سے بہتر بات چیت ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات

اوم پوری نے میری بہن کو دھوکا دیا اور زندگی خراب کی: انو کپور کا الزام

Web Desk

25 April 2026

بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار انو کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انجہانی اداکار اوم پوری پر اپنی بہن سیما کپور کو دھوکا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سیما کی زندگی برباد کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، انو کپور نے اوم پوری کی اداکاری کی تعریف تو کی مگر ان کے ذاتی کردار پر کڑی تنقید کی۔

انو کپور کا کہنا تھا کہ “اوم پوری ایک عظیم اداکار تھے، لیکن بطور انسان انہوں نے ایک خاتون سے شادی کر کے اسے دھوکا دیا، اور میں اس خاتون کا بھائی ہوں”۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اوم پوری اپنی زندگی کے آخری برسوں میں جب شدید بیمار اور کمزور ہو گئے تھے، تو وہ سیما کپور کے پاس واپس آ گئے تھے، جنہوں نے ان کی دیکھ بھال کی۔ انو کپور نے بتایا کہ وہ اس وقت اپنی بہن پر ناراض بھی ہوئے تھے کہ انہوں نے ایسے شخص کو دوبارہ کیوں سہارا دیا۔

واضح رہے کہ اوم پوری اور سیما کپور کی شادی 1990 میں ہوئی تھی جو محض 8 ماہ بعد ہی ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد اوم پوری نے صحافی نندیتا پوری سے شادی کر لی تھی۔ انو کپور نے مزید کہا کہ آج اوم پوری اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ ان کی بہن کی زندگی تباہ ہو گئی اور وہ بے سہارا رہ گئیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی اوم پوری کے بیٹے یا سابقہ اہلیہ نندیتا سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور وہ ان کے لیے دعا گو ہیں۔ اوم پوری کا انتقال 2017 میں 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔