کام ہی زندگی کی اصل روح ہے، آگے بڑھنے کیلئے مسلسل مصروف رہنا چاہیے: امیتابھ
Web Desk
24 April 2026
ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے تازہ ترین بلاگ میں زندگی کی حقیقت اور طویل عمری کے راز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کام ہی زندگی کی اصل روح ہے، چاہے وہ تخلیقی ہو یا جسمانی۔ ان کا ماننا ہے کہ انسان کو ذہنی اور جسمانی طور پر تروتازہ رہنے کے لیے مسلسل مصروف رہنا چاہیے۔83 سالہ میگا اسٹار نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ اس عمر میں اور موجودہ جسمانی طاقت کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے سب سے اہم ہے اور وہ اسے ہی زندگی کا اصل جوہر (Essence) سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق:صبح کے اوقات تخلیقی سوچ اور نئے خیالات کے لیے بہترین ہوتے ہیں، لیکن ان سب کا مرکز “کام” ہونا چاہیے۔ امیتابھ بچن نے اس بات پر زور دیا کہ اس عمر میں اپنے جسم سے کام لینا اور اسے متحرک رکھنا سب سے بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انسان کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں ہوتا تو ذہن میں منفی احساسات جنم لینے لگتے ہیں، اسی لیے وہ اس وقت تک کام جاری رکھیں گے جب تک ان کی ہمت جواب نہیں دے جاتی۔
بگ بی، جو اپنی عمر کے اس حصے میں بھی کئی بڑے پروجیکٹس اور ٹی وی شوز میں مصروف عمل ہیں، نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال بن کر سامنے آئے ہیں۔ ان کا یہ بلاگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جہاں مداح ان کے جذبے اور کام سے لگن کی تعریف کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026