LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ

کوشش ہے موسم سرما میں عوام کو مناسب قیمت پر گیس فراہم کریں: علی پرویز ملک

Web Desk

4 November 2026

وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی یہ پوری کوشش ہے کہ انے والے موسمِ سرما کے دوران عوام الناس کو مناسب اور معقول قیمت پر گیس اور ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنائی جائے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں اور دور دراز علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 800 روپے فی کلو تک وصول کیے جانے کی شدید شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی مارکیٹ میں کچھ غیر قانونی و شرارتی عناصر اور مصنوعی منافع خوروں نے اپنا دائرہ کار بڑھا لیا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں بے ضابطگیوں اور بلیک مارکیٹنگ کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے ملک میں گیس کے اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ایل پی جی کی سالانہ طلب تقریباً 24 لاکھ ٹن ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 6 سے 7 ہزار ٹن ایل پی جی کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس کل طلب میں سے 2500 ٹن سے زائد ایل پی جی مقامی سطح پر پیدا اور فراہم کی جاتی ہے جبکہ باقی ماندہ ضرورت کو دیگر بین الاقوامی ذرائع اور درآمدات سے پورا کیا جاتا ہے۔

علی پرویز ملک نے اعتراف کیا کہ خطے میں جاری سیکیورٹی صورتحال اور جیو پولیٹیکل چیلنجز کے باعث ایل این جی (LNG) کی درآمدات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم، انہوں نے اہم پالیسی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب جو بھی نجی کمپنی بیرونِ ملک سے ایل پی جی درآمد کرنا چاہے گی، اسے فوری اجازت دی جائے گی اور ایل پی جی درآمد کرنے والی ہر کمپنی کو اپنی لاگت کے مطابق ویب سائٹ پر شفاف قیمتیں جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔