LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی جوہری توانائی کارپوریشن کا ایران میں جوہری منصوبے جاری رکھنے کا اعلان صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف امریکا کا ایران کیساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کیخلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلادیش کے نئے صدر منتخب پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال

علیمہ خان کی اے ٹی سی راولپنڈی میں پیشی,شواہد کے فرانزک کے لیے عدالت میں نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

Web Desk

10 July 2026

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حاضری کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور ان کے وکیل محمد فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کے لیے راستے میں ہی تھیں جب انہیں مطلع کیا گیا کہ جج کی رخصت کے باعث آج کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ہے، تاہم وہ اب اس ساری صورتحال پر تفصیلی گفتگو کریں گی۔ اس موقع پر ان کے وکیل محمد فیصل ملک نے اہم قانونی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دفاعی ٹیم کی جانب سے عدالت میں ایک نئی درخواست دائر کی جا رہی ہے جس کا تعلق کیس کے اہم شواہد اور مواد کی ‘فرانزک جانچ’ (Forensic Analysis) کرانے سے ہے، اور اس درخواست کی دائرگی کے بعد میڈیا کو باقاعدہ تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔