LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ استحکام فورس: مراکش کا فوجی دستہ اسرائیل پہنچ گیا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں گے، بلاول بھٹو وزیراعظم کی حج 2026 کے منتظمین کی ملاقات، شہباز شریف نے مبارکباد دی عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دیں حکومت کا پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ پر کنٹرول مزید مضبوط، شیئر ہولڈنگ میں اضافہ فیلڈ مارشل سے لیبیا کے نائب کمانڈر انچیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور امیرِ قطر کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد ایران کو کوئی رقم یا منجمد فنڈز جاری نہیں کیے، معلومات غلط نکلیں تو مذاکرات ختم کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں جگر کی پیوندکاری کا عالمی ریکارڈ، 24 گھنٹے میں 10 کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل اسرائیل کا جنوبی لبنان سے فوجیں نہ ہٹانے کا اعلان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار کی حد عبور کر گیا امریکا ایران جنگ بندی معاہدے کی کاپی قومی اسمبلی میں پیش قطر آبنائے ہرمز پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا، قطری وزیراعظم کا اعلان آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام

بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر کچھ کھلایا جا رہا ہے جس سے کلاٹنگ ہوئی، بینائی بھی متاثر؛ علیمہ خان

Web Desk

20 May 2026

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے بھائی کی صحت اور جیل مینوئل کے حوالے سے انتہائی سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور جیل انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ بانی چیئرمین جیل میں مکمل صحت مند تھے، تو پھر اچانک ان کو خون کا کلاٹ (خون جمنا) کیسے آیا؟ ہمیں نہ تو ان کی کوئی میڈیکل رپورٹ دکھائی گئی ہے اور نہ ہی اس ڈاکٹر سے ملوایا گیا ہے جس نے ان کا علاج کیا۔

علیمہ خان نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کچھ ایسا کھلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے جسم میں کلاٹنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے خود ہمیں مطلع کیا ہے کہ ڈاکٹر عادل نے انہیں معائنے کے بعد کہا تھا کہ ان کی 85 فیصد بینائی جا چکی ہے جو اب واپس نہیں آ سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ صورتحال کسی صورت قبول نہیں ہے، انہیں باقاعدہ قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے اور یہ سب جانتے ہیں کہ ایک خوفزدہ انسان ہی گولی چلاتا ہے۔ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پولیس مجھے بھی زبردستی اٹھا کر لے گئی تھی، تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جب اس پر شدید شور مچایا تو پھر انہوں نے مجھے گاڑی سے اتارا۔

انہوں نے ملک کے عدالتی نظام میں کی جانے والی حالیہ تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پورا عدالتی نظام صرف اس لیے بدلا جا رہا ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کا مقدمہ نہ لگ سکے۔ یہ حکمران چاہتے ہیں کہ بانی کا کیس ہر صورت مجوزہ آئینی عدالت میں جائے۔ علیمہ خان نے کہا کہ سائفر کیس کے بعد ہمارا فخر آسمان تک پہنچ گیا ہے اور ہمیں اپنے بھائی پر ناز ہے جس نے اپنے آپ کو مثال بنا کر قوم کو بتا دیا کہ ‘آزادی یا موت’۔ اس سائفر کے بعد اب سب کو اچھی طرح معلوم ہے کہ آرٹیکل 6 (سنگین غداری) کا اطلاق کس پر ہونا چاہیے۔

انہوں نے وکلا برادری اور بار ایسوسی ایشنز کی خاموشی پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ وکلا کی بار ایسوسی ایشنز اس وقت کیا کر رہی ہیں؟ کیا ان کو نظر نہیں آ رہا کہ پاکستان کے ساتھ کتنا غلط ہو رہا ہے؟ انہوں نے وکلا کو یاد دلایا کہ سال 2007 کی تاریخی تحریک میں پوری پاکستانی قوم نے آپ کا ساتھ دیا تھا، تو پھر آج ملک کے آئین اور قانون کی پامالی پر آپ سب خاموش کیوں ہیں؟ اب وقت آ گیا ہے کہ سب ملکی سالمیت کے لیے آواز اٹھائیں